جس کی وجہ سے جو کوئی مسافر اپنی ضرورت کے مطابق سفر کرنے کے لئے بس اسٹانڈ جا رہا ہے اس کو بس تو مل رہی ہے مگر بس نکلنے کے لیے دو دو گھنٹے درکار ہو رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ کی جانب سے تمام تر احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔
کرناٹک میں بس سروس شروع، مسافر غائب - سناٹیزر
کرناٹک جنتادل سکولر پارٹی کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم انعامدار یادگیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کی سہولت کے لئے بس سروس شروع کی گئی ہے مگر مسافرین خوف کے سبب سفرکرنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔

کرناٹک میں بس سروس شروع مسافر غائب
جیسے سناٹیزر، تھرمل اسکریننگ اور بسوں میں ایک سیٹ پر ایک ہی مسافر کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے باوجود اس کے عوام بسوں میں سفر نہیں کر رہی ہے. جس سے محکمہ کے ساتھ ساتھ کام کے لیے سفر کرنے والے مسافرین کو بھی پریشانی ہو رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اندرون ضلع میں جانے کے لیے محکمہ اور ریاستی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے بس سروس شروع کی ہےاحتیاط کرتے ہوئے اس سے استفادہ کریں۔ واضح رہے کہ عوام کو اپنے مقام تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔