اُن کے مطابق 'بھارت اور پاکسان کا الگ ہونا سب سے بڑی غلطی تھی۔'
وشو ہندو پرِشد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی بھی اس تقسم کے خلاف تھے اور پہلی یوم آزادی کے موقع پر دلبرداشتہ ہوکر بنگال چلے گئے تھے۔'
تقسیم ہند کے تعلق سے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور دفعہ 370 کو ہٹانے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت تقسیم نہ ہوا ہوتا تو کوئی بھی دفعہ 370 وجود میں نہ آتی اور نہ ہی اس کو ہٹانے کی ضرورت پیش آتی۔