بیجےپی کے صدر امت شاہ نے اشارہ کیا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس دس دن کے لیے بڑھایا جاسکتا ہے، تاکہ 25 سے زائد زیر التوا بل پاس کرائے جاسکیں۔
میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی کے کارگزار صدر جگت پرکاش نڈا، راجیہ سبھا میں بی جے پی کے رہنما تھاور چندگہلوت، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی وغیرہ بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں مرکزی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ہر کھیت اور ہر گھر میں جل پہنچانے کے حکومت کے عہد اور اس پر عمل درآمد ہونے کے روڈمیپ کے سلسلے میں ایک پیش کش کی۔