ملک میں لاکھوں تجارتی تنازعات کے حل کے لیے عالمی ثالثی مرکز کی تشکیل سے متعلق بل 'نئی دہلی عالمی ثالثی مرکز بل 2019 'کو راجیہ سبھا نے صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔
عالمی ثالثی مرکز کے قیام کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری
لوک سبھا میں اس بل کو گذشتہ ہفتے ہی پاس کیا جا چکا ہے۔ لہٰذا اب اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔
عالمی ثالثی مرکز کے قیام کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری
لوک سبھا میں اس بل کو گذشتہ ہفتے ہی پاس کیا جا چکا ہے۔ لہٰذا اب اس پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی۔
پارلیمنٹ نے ثالثی اور صلح (ترمیمی) بل 2019 کو بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بل 16ویں لوک سبھا میں پاس کر دیا گیا تھا لیکن مدت کار پورا ہونے کے بعد لوک سبھا تحلیل ہوجانے کی وجہ سے یہ رد ہو گیا تھا۔
اب راجیہ سبھا کی منظوری ملنے کے بعد یہ لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل میں بھارتی ثالثی کمیشن کی تشکیل کی توضیع ہے جو ثالثیوں کے پینل کو تشکیل دے گا۔