اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغاز آج - حکومت بجٹ سیشن کے دوران تمام امور بشمول معاشی موقف پر بحث کے لیے تیار ہے

ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مشترکہ اجلاس کا آج انعقاد ہوگا، جس سے صدر رام ناتھ کووند خطاب کریں گے۔ وہ پارلیمان کے سینٹرل ہال میں گیارہ بجے خطاب کریں گے۔

parliament-budget-session-will-begin-today
پارلیمان کے بجٹ سیشن کا آغاز

By

Published : Jan 31, 2020, 8:32 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:13 PM IST

اس کے علاوہ نائب صدر وینکیا نائیڈو آج اپنی رہائش گاہ پر راجیہ سبھا کے فلور لیڈرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
مرکزی بجٹ سنیچر کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 11 فروری کو ختم ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ دو مارچ کو شروع ہوگا اور تین اپریل کو ختم ہوگا۔
بی جے پی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی دوپہر دو بجے پارلیمان لائبریری میں میٹنگ ہوگی جبکہ این ڈی اے کی دوپہر 3:30 بجے میٹنگ ہونے کی توقع ہے۔
جمعرات کے روز کل جماعتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی دیگر کابینی وزرا اور حزب مخالف کے رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بجٹ سیشن کے دوران تمام امور بشمول معاشی موقف پر بحث کے لیے تیار ہے۔
مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن ایک ایسے وقت مرکزی بجٹ 2020ء پیش کرنے والی ہیں جبکہ سارے ملک میں این آر سی، این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ ملک کی معیشت کے کمزور ہونے اور جی ڈی پی کی شرح گھٹنے کی بھی رپورٹز ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details