پرکاش جاوڈیکر نے آج ٹویٹر پر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ' راہل گاندھی جی آپ اپنی پچھلے چھ ماہ کی کامیابیوں پر توجہ دیں۔
- فروری:شاہین باغ اور فسادات
- مارچ:جیوترآدتیہ سندھیا اور مدھیہ پردیش کا اقتدار گنوایا
- اپریل:غیر مقیم مزدوروں کو اکسانا
- مئی:کانگریس کی تاریخی ہار کی چھٹی سالگرہ
- جون:چین کا بچاؤ کرنا
- جولائی:راجستھان کانگریس زوال کے دہانے پر
آپ کو بتادیں کہ وزیر اطلاعات یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے مزید آگے لکھاکہ' راہل بابا آپ بھارت کی کورونا وبا کے خلاف جاری جنگ کی کامیابیوں پر بھی غور کریں، اوسطاً معاملوں، وائرس سے ہلاک شدگان اور فعال معاملوں کے مقابلے میں ملک کی حالت امریکہ،یورپ اور برازیل کے مقابلے کہیں بہتر ہے، آپ نے موم بتیاں جلانے کا مذاق اڑا کر ملک کے عوام اور کورونا سپاہیوں کا مذاق اڑا ہے'۔
واضح رہےکہ راہل گاندھی نے منگل کی صبح ٹویٹ کر کے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا بحران کے درمیان مرکزی حکومت ریاست میں حکومت گرانے میں مصروف رہی۔
- موم بتی جلانے
- نمستے ٹرمپ کا انعقاد کرنے