کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پنکجا منڈے بغاوت کرتی ہیں لیکن بغاوت کی اہمیت ہے۔ اگر بغاوت نہ کی جاتی تو کیا ملک آزاد ہوتا؟
پنکجا نے کہا کہ 'آج بغاوت کرنے والے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ اس لیے مشعل ہاتھ میں اٹھاکر ریاست بھر کا دورہ کروں گی۔'
پنکجا منڈے نے اپنے والد آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی سالگرہ کے موقعے پر گوپی ناتھ گڑھ پر طاقت کا مظاہرہ کیا اور ریاست کی قیادت پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ 'منڈے صاحب نے مٹھی بھر لوگوں کی پارٹی کو لوگوں تک پہنچایا، ہم ریورز گیئر میں نہ آئیں، یہ گزارش ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میں نے پارٹی سے سات سیٹ دینے کی درخواست کی تھی لیکن پارٹی نے صرف مجھے ہی ٹکٹ دیا۔ پارٹی ایک عمل ہے۔ پارٹی بدلتی نہیں ہے لیکن انسان بدل جاتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی، قومی جماعت ہے اور وہ مزید آگے بڑھے یہ میری نیک خواہشات ہے لیکن اب میں پارٹی کی کور کمیٹی کی رکن نہیں رہوں گی۔ میں گزارش کرتی ہوں کہ مجھے کور کمیٹی کی رکن سے آزاد کیا جائے۔'
مزید پڑھیں: این آر سی کا خوف: مغربی بنگال میں پوسٹ آفس کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ
انہوں نے کہا کہ 'پنکجا منڈے پارٹی چھوڑیں گی؟ یہ خبر کس نے پھیلائی چندرکانت پاٹل اس کی جانچ کرائیں۔ اس بابت سب جواب چاہتے ہیں۔'