بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے چینی ہم منصب کے ملاقات کی خبریں ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء دفاع فی الوقت شنگھائی تعاون تنطیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں۔ امکان ہے کہ چینی وزیر دفاع راج ناتھ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
لیکن دونوں کے مابین ملاقات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی فریق نے بھارتی مشن کو دونوں وزیر دفاع کے مابین ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس، 'میک ان انڈیا' پروگرام میں فعال کردار ادا کرے گا
ایسا سمجھا جاتا ہے کہ چین کے وزیر دفاع وے ای فینگی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جن لوگوں کو اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں انھوں نے یہ اطلاع ای ٹی وی بھارت کو دی ہے۔
تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری سطح سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 'چینی وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی کوشش کی ہے'۔
مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین فوجی کشیدگی کے دوران روس میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سہ روزہ اجلاس جاری ہے۔ جس میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ شامل ہیں۔
دریں اثنا چینی وزیر دفاع کی درخواست پر بھارتی وزیر دفاع کے ذرائع نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔