اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی کا گولی مار کر قتل - فلسطین میں سخت کشیدگی

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی کابینہ کے یکم جولائی سے مغربی کنارے کے انضمام کے فیصلہ کے بعد فلسطین میں سخت کشیدگی محسوس کی جارہی ہے اور اسی دوران ایک فلسطینی کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

palestinian shot dead by israeli army
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jun 24, 2020, 10:43 AM IST

اسرائیل کی پولیس نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو اسرائیلی افسر کو کار تلے کچلنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 'یہ واقعہ مشرقی یروشلم کے علاقے ابودیس میں اسرائیلی فوج کے چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ جبکہ پولیس افسر معمولی زخمی ہوا'۔

فلسطینی حکام کی جانب سے واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

فلسطینیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے فیصلہ کو مسترد کردیا جبکہ اقوام متحدہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے کم از کم 50 ماہرین نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کو 'اکیسویں صدی کی عصبیت کا وژن' قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔

ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اس طرح کا قدم بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details