پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی یو این ایچ آر سی کے 42 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' بھارت سے پیلیٹ گن کے استعمال پر روک لگانے، سبھی نظربند رہنماووں کو رہا کرنے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ نہیں بنانے کے لیے بھی کہا جانا چاہئے۔'
پاکستان کے وزیرخارجہ نے بھارت پر جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اسے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویزوں اور انسانی حقوق کے چارٹرڈ پر عمل کرنا چاہئے۔'
انہوں نے کونسل سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانچ کے لیے ایک کمیشن تشکیل دے کر وہاں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
قریشی نے کہا کہ اگر بھارت کچھ نہیں چھپانا چاہتا ہے تو اسے کمیشن کو وہاں جانے کی اجازت دینی چاہئے اور پاکستان ایل او سی کی اپنی جانب کمیشن کو ایسی اجازت دینے کے لئے تیار ہے۔