ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری طرح سے ملک کا داخلی معاملہ ہے اور اس پر پاکستان کانامناسب اور بے بنیاد تبصرہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے اور اس میں تمام مذاہب کو برابر احترام دیا گیا ہے۔
یہ ایسا نظام اور عقیدہ ہے جو پاکستان کے کریکٹر سے پرے ہے، انہوں نے کہاکہ اس لئے پاکستا ن کی اس طرح کی سوچ حیرت میں ڈالنے والی نہیں ہے۔ یہ اس کی پیتھولوجیکل مجبوری ہے، بغض پھیلانے کے ارادے سے داخلی معاملات میں جان بوجھ کر کیا گیا تبصرہ قابل مذمت ہے۔