پاکستان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کےکہا'سکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے حکومت ہند کے کشمیر کو لے کر کیے گئے فیصلے کی مذمت کی ہے‘‘۔
پاکستان نے بھارتیہ ہائی کمشنر کو طلب کیا پاکستان کے سکریٹری خارجہ کے مطابق بھارت کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو ہٹانے اور ریاست کومرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اور لداخ میں بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔