اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بھارت دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرے' - دہشت گردی نیٹورک

بھارت اور جاپان نے دہشت گردی کوعلاقہ میں امن اور سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان سے اس کی زمین پر سرگرم دہشت گردی نیٹورک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

بھارت دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرے
بھارت دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرے

By

Published : Nov 30, 2019, 11:21 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں جاپان کے وزیر خارجہ ٹی موتیگی اور وزیر دفاع کونوتارو کے ساتھ ٹوپلس ٹوس ڈائلاگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کی سخت مذمت کی اور مانا کے یہ علاقہ میں امن اور سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے دہشت گردی کے ڈھانچوں اور نیٹ ورک کو تہس نہس کرنے، انکی فنڈنگ پر روک لگانے اور دہشت گردوں کی سرحد پر دراندازی پر روک لگانے کے لئے بھی کہا۔

چاروں وزرا نے کہاکہ تمام مملک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اکی زمین کا دوسرے ممالک پر کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پاکستان میں سرگرم دہشت گردی نیٹورک کی طرف سے علاقائی سیکورٹی کو خطرہ کا ذکر کیا اور اس سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے پاکستان سے فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس سمیت دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے بھی کہا۔وزرا نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے اطلاعات اور خفیہ معلومات کو شیئر کرکے مضبوط بین الاقوامی شراکت بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details