نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے پاکستانی وزیر اعظم کےگلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے تعلق سے میڈیا کی جانب سے ردِ عمل جاننے پر کہا ’’ بھارت کی حکومت پاکستان کے جبری اور غیر قانونی طور پرقبضہ کئے گئے علاقے کی سابق صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کو سختی سے مسترد کرتا ہے‘‘ ۔
گلگت بلتستان سےپاکستان غیرقانونی قبضہ فوراً ہٹائے: بھارت - بھارت کی پاکستان کو دھمکی
بھارت نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے پورے مقبوضہ علاقے کو فوری طور پر خالی کر کے بھارت کے حوالے کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے اعلان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے پورے مقبوضہ علاقے کو فوری طور پر خالی کر کے بھارت کے حوالے کرے۔
انہوں نے دوہرایا کہ گلگت بلتستان سمیت ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کا پورا علاقہ 1947 کے جموں و کشمیر کے بھارت میں مکمل قانونی اورناقابل تغیر الحاق کے بعد بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو غیر قانونی طور پر زبردستی قبضہ کئے گئے علاقوں پر کوئی اختیار نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اس طرح کی کوششیں اس کے غیر قانونی قبضے کو چھپانے کی منشا سے کی جارہی ہیں۔ پاکستان اس خطے کے لوگوں کے انسانی حقوق کی کئی دہائیوں سے پامالی ، استحصال اور ان کی آزادی کی خلاف ورزیوں کو چھپا نہیں سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان غیر قانونی مقبوضہ بھارتی علاقوں کی سابق صورتحال کو تبدیل کرنے کی بجائے فوری طور پر قبضہ ہٹا کر اسے بھارت کے حوالے کریے ‘‘ ۔