اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان نے پانچ بھارتیوں کو رہا کر دیا - India and Pakistan news

پاکستان نے پانچ بھارتی شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ قیدیوں نے ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے پانچ بھارتیوں  کو رہا کر دیا
پاکستان نے پانچ بھارتیوں  کو رہا کر دیا

By

Published : Oct 27, 2020, 8:54 AM IST

پاکستان نے اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پانچ بھارتی شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ یہ افراد پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید تھے۔

قیدیوں نے ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رہا کئے گئے کانپور کے رہائشی شمس الدین نے بتایا کہ وہ 28 سال بعد آج بھارت واپس آئے ہیں۔ والدین سے جھگڑا ہونے کے بعد وہ ویزا لیکر پاکستان گئے تھے۔ بعدازاں ، انہیں 2012 میں ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ جیل میں تھے۔


اے ایس آئی ارون پال نے بتایا کہ پیر کے روز 4 بجے پاکستانی رینجرز نے پانچ بھارتی شہریوں کو ان کے حوالے کیا۔ ایک قیدی کی ذہنی حالت مستحکم نہیں ملی۔ امرتسر میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پانچوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details