اردو

urdu

By

Published : Nov 3, 2019, 7:47 PM IST

ETV Bharat / bharat

پاکستان نے بھارت کے نقشے کو خارج کیا

بھارتی حکومت نے مرکز کے زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کا نیا نقشہ جاری کیا ہے۔ بھارت کے نئے نقشے سے متعلق پاکستان نے بیان جاری کیا ہے۔

نیا نقشہ

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ 'پاکستان، گلگت - بلتستان اور اس کے قبضے کے کشمیر کے دیگر حصوں کو بھارت کے زیر انتظام علاقوں میں دکھانے والے جموں و کشمیر کے نئے سیاسی نقشے کو خارج کرتا ہے۔'

بھارت کے نئے نقشے میں جموں و کشمیر کی تقسیم کو دکھایا گیا ہے۔ لداخ میں دو اضلاع کرگل اور لیہہ شامل ہیں جبکہ جموں و کشمیر مرکز کے زیرانتظام علاقے میں 20 اضلاع شامل کیے گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی اطلاع کے مطابق کرگل کے موجودہ علاقہ کو چھوڑ کر لیہہ ضلع کے علاقوں گلگت، گلگت و جارت، چلاس، قبائلی علاقہ، لیہہ اور لداخ کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اس نقشے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی جانب سے دو نومبر کو جاری کیا گیا نقشہ غلط، قانونی طور سے غیر قانونی ہے اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پوری طرح سے خلاف ورزی ہے۔ پاکستان ان سیاسی نقشوں کو خارج کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے نقشہ سے میل نہیں کھاتا'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم اس بات کو دہراتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم جموں و کشمیر کے 'متنازع علاقہ' کے حالات کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔ بھارتی حکومت کا ایسا کوئی بھی قدم جموں و کشمیر کے لوگوں سے انہیں اقوم متحدہ سے ملے خود مختاری کے حق کو چھین نہیں سکتا'۔

پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ 'کشمیر کے لوگوں کی جدجہد کو وہ اپنی حمایت دینا جاری رکھے گا'۔

واضح رہے کہ پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کر دیا تھا۔ مودی حکومت نے لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا اور جموں و کشمیر کو دہلی کی طرز پر بنا دیا گیا ہے جہاں اسمبلی تو ہوگی لیکن لیفٹینینٹ گورنر بھی ہوگا اور زیادہ تر حقوق اسی کے پاس ہوں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details