اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عمران اپنی مدت کار مکمل نہیں کرپائیں گے' - Imran khan will not complete his tenure

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم سے ہر طبقے کے لوگ ناراض ہیں اس لیے وہ اپنی مدت کار مکمل نہیں کرپائیں گے۔

عمران اپنی مدت کار مکمل نہیں کرپائیں گے

By

Published : Oct 21, 2019, 1:47 PM IST

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اپنی مدت کار پوری کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، کیونکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ اس 'کٹھ پتلی حکومت'کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مسٹر بلاول نے اتوار کو 'جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر' کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں اس کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت ملک کو صحیح سمت میں لے جانے کے قابل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی اس کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔

مسٹر بلاول نے کہا کہ عمران کی پارٹی یقینی طور پر 'منتخب کی گئی' حکومت کی مخالفت کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کے کسی بھی کام کا حصہ نہیں بنیں گے اور کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کیوں کہ تمام لوگ اس کٹھ پتلی حکومت سے تنگ آچکے ہیں'۔

پی پی پی رہنما نے کہا 'تمام سیاسی جماعتیں اور تاجر، استاد، ڈاکٹر اور محنت کش طبقے سمیت معاشرے کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ، حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ عمران خان اپنی مدت کار کامیابی سے مکمل نہیں کر پائیں گے'۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جو پاکستان کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق قائم کرسکیں، لیکن لوگوں کے مسائل حل کیے بغیر یہ ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'قومی احتساب بیورو اور رینجرز کی ا مداد سے کم اہمیت کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کے بجائے وزیراعظم کو عوام کے مسائل کو حل کرکے لوگوں کے درمیان اتحاد قائم کرنا چاہیے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details