ان کے لیے اس بل کا مطلب بہتر مستقبل کی جانب ایک قدم ہے۔لیکن اب یہ صرف ایک خواب ہے، کیونکہ ان ہندو پناہ گزینوں کو ابھی تک بنیادی سہولیات دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔
ان لوگوں کی شکایت ہے کہ حکومت نے اندرا آواس یوجنا کے تحت ان کو گھر دینے کا کیا تھا وعدہ لیکن ابھی تک یہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔
پاکستان سے یاترا کا ویزا لے کر بھارت آنے والے یہ پناہ گزین جودھپور میں رہائش پزیر ہیں۔
انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مسائل کے بعد بھی وہ بھارت میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی عمر کی لڑکیاں گھر سے باہر نہیں نکل پاتیں، لیکن یہاں مجھے بہت اچھا لگتا ہے جبکہ پاکستان میں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہم لوگ ایک کوٹھی میں قید ہیں لیکن بھارت میں حالات بالکل اس کے بر عکس ہے۔