بھارتی فوج کے مطابق جموں و کشمیر میں تشدد پھیلانے کے مقصد سے پاکستان مسلسل بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کر رہا ہے۔
فوج کے مطابق 9 اکتوبر 2020 کو شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا جس میں پی او کے سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
9 اکتوبر کو ساڑھے آٹھ بجے رات میں لائن آف کنٹرول پر نگرانی کے دوران کشن گنگا ندی (کے جی آر) کے کنارے پر نقل و حرکت کا پتہ چلا جو اس سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے سامنے ہے۔ فوری طور پر جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔
تقریباً 10 بجے رات میں نگرانی ٹیموں کو ایک بار پھر 2-3 عسکریت پسندوں کے نقل و حرکت کا پتہ چلا جو کچھ سامان بیگ میں لے جانے کی کوشش کر رہے تھے جسے کشن گنگا ندی کے دور کنارے سے رسی سے باندھا گیا تھا۔