اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان۔آسٹریلیا آخری یک روزہ میچ آج - آسٹریلیا

پانچ یک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا 0-4 سے ناقابل تسخیر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

پاکستان آسٹریلیا

By

Published : Mar 31, 2019, 4:16 PM IST

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آج پانچواں اور آخری یک روزہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ شام 4:30 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے تمام 4 میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-4 سے برتری حاصل کی ہے اور آج اس کا مقصد پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کا ہوگا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ارون فنچ مسلسل بہترین بلے بازی کر رہے ہیں جبکہ عثمان خواجہ ان کا بخوبی ساتھ نبھارہے ہیں جبکہ پیٹر ہینڈس کومب شان مارش اور گلین میکسویل بھی تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عالمی کپ سے پہلے آسٹریلیائی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، حالاںکہ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ اور مشیل اسٹارک جیسے بہترین کھلاڑی موجود نہیں ہیں پھر بھی ٹیم کی کاردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کھیل کے ہر شعبے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے اور آج کا میچ جیت کر اپنا وقار بچانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ مستقل کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ شعیب ملک کو کپتان بنایا گیا ہے لیکن شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔

حالانکہ بلے باز بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہو رہے ہیں لیکن گیندباز اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام ہیں۔

آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم اپنی ساکھ بچانے کے لیے کھیلے گی جبکہ آسٹریلیائی ٹیم پاکستان کا مکمل صفایا کرنے کے مقصد سے اترے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details