اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستانی وزیر نے ابھینندن کی رہائی کی مخالفت کی - پاکستانی وزیر نے ابھینندن کی رہائی کی مخالفت کی

پاکستان کے ایک وزیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کے بعد بھارت پاکستان پر حملہ کرےگا۔

پاکستانی وزیر شیخ رشید احمد

By

Published : Mar 1, 2019, 11:52 AM IST

پاکستانی وزیر شیخ رشید احمد نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو رہا کرنے کے فیصلےکی مخالفت کی ہے۔

گذشتہ روز پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی امید کے تحت جمعہ کے روز پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو رہا کردیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ ونگ کمانڈ ر ابھینندن کو گذشتہ روز پاکستانی افواج نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

پاکستانی پالیمنٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رشید احمد نے اس بات کی تصدیق کی کہ بالاکورٹ میں شدت پسند تنظیم جیش محمد کے کمپز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں ایسے حالات نہیں تھے جیسے کہ اب ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی الگ سوچ ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مودی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے بالاکورٹ میں فضائی حملہ کروایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ''کیا پتہ ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو رہا کرنے کے بعد بھارت پاکستان پر حملہ کرے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details