اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2019, 10:27 AM IST

ETV Bharat / bharat

پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں پھر توسیع

مرکزی وزیر برائے سول ایویشن ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کی وجہ سے ایئر انڈیا کا 430 کروڑ روپے زیادہ خرچ ہوا ہے۔

Pak extends till Jul 26 its airspace ban along eastern border with India


پاکستان نے بھارت کے فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد کی گئی جزوی پابندی میں پھر 26 جولائی تک توسیع کردی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پانچویں بار 26 جولائی تک بھارت کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان نے 26 فروری کو پلوامہ شدت پسندانہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالا کوٹ کے مقام پر جیش محمد کے ٹھکانے پر حملے کے بعد اپنی فضائی حدود پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس کے بعد مارچ میں پاکستان میں فضائی سروس بحال کر دی گئی، لیکن بھارتی پروازوں کے لیے ملک کے مشرقی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی برقرار رہی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان کے مشرقی فضائی حدود 26 جولائی تک بند رہیں گے۔ جبکہ مغرب کی طرف سے پنجگور کے فضائی حدود کھلے رہیں گے، جس کا استعمال بھارت پہلے سے ہی کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پرواز کو کرغستان کے دار الحکومت بشکیک میں ہونے والے شنگائی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے فضائی حدود کے استعمال کے لیے خصوصی اجازت فراہم کی تھی۔

لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پرواز پاکستانی فضائی حدود کو استعمال نہیں کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے سابق وزیر خارجہ شسما سوراج کو 21 مئی کو بشکیک میں ہونے والے ایس سی او کی ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی تھی۔

پاکستان کی اس جزوی پابندی کی وجہ سے بھارتی ایئر انڈسٹری کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

مرکزی وزیر برائے سول ایویشن ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کی وجہ سے ایئر انڈیا کا 430 کروڑ روپے زیادہ خرچ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details