اتراکھنڈ راجاجی نیشنل پارک سے ، اب جنگلی جانور شہری علاقوں کی طرف رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ہماچل پردیش کا پاونٹا صاحب ایک ایسا علاقہ ہے جو راجا جی نیشنل پارک سے متصل ہے۔
یہاں آئے دن جنگلی جانور سڑکوں پر بھٹکتے رہتے ہیں۔حال ہی میں جنگلی ہاتھیوں کا ایک جوڑا پاونٹا صاحب کے مرکزی بازار میں رات کے وقت تباہی مچاتے ہوئے نظر آئے۔
ہماچل پردیش کے پاونٹا صاحب میں ہاتھی دیکھے گئے پاونٹا صاحب کے مرکزی بازار میں جمعرات کی رات کو ایک ہاتھی کا جوڑا دیکھا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ پہلے صرف دیہی علاقوں میں ہی ہاتھی نظر آتے تھے لیکن اب کھانے کی تلاش میں یہ ہاتھی شہروں میں بھی آرہے ہیں۔وہیں لوگوں میں ہاتھیوں کو دیکھنے کے بعد خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
دیہی لوگوں نے محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی ہے۔پاونٹا صاحب کے ڈی ایف او کنال اگریش سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ تین پولیس اہلکار رات کے وقت اس عل