اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کیا 'آہنی قوم پرستی' سےکوئی تنازع حل ہوا'؟ - کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم

کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم نے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کے اقدام پر این ڈی  اے حکومت پر نکتہ چینی کی اور سوال کیا کہ کیا 'آہنی قوم پرستی' کی مدد سے دنیا میں کوئی تنازع حل ہوا ہے'۔

کیا 'آہنی قوم پرستی' سےکوئی تنازعہ حل ہوا ہے: چدمبرم

By

Published : Aug 8, 2019, 4:42 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ 'جموں کشمیر کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ہی وہاں کا نوجوان بھی مانتا ہے کہ ریاست سے آرٹیکل 370 ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے'۔

مسٹر چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کرنے والے جموں کشمیر کے ایک نوجوان کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں بتایا 'شاہ فیصل نے سول سروس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ فیصل کا بھی کہنا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں جو کارروائی کی ہے وہ بہت بڑا دھوکہ ہے۔اگر ان کے جیسا باصلاحیت نوجوان اس طرح سوچتا ہے تو ذرا تصور کیجئے جموں کشمیر کی لاکھوں عوام کا کیا ردعمل ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details