نتیش کمار کے اس تبصرے کے بعد مخالف جماعتوں نے ان پر انتخابات میں شکست قبول کرنے کا الزام لگانا شروع کردیا ہے، کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے دعوی کیا کہ 'نتیش کمار نے یہ بات کہہ کر اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست قبول کر لی ہے، انہوں الزام عائد کیا کہ آخری انتخابات بات والی ایک چال ہے اور یہ اپنی ناکامیوں پر رحم کی درخواست ہے'
سابق مرکزی وزیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا جب نتیش کمار نے اعلان کر دیا ہے کہ یہ ان کا آخری انتخابات ہوگا، تو انہوں موثر طور پر اپنی شکست قبول کر لی ہے، چدمبرم مزید کہتے ہیں کہ آخری آخری انتخابات والی ان کی ایک چال ہے، اور ان کی کارکردگی کی بنیاد پر حمایت کی اپیل نہیں بلکہ ان کی ناکامیوں پر رحم کی درخواست ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ 'بہار کی عوام کو کسی ایسے شخص کو کیوں ووٹ دینا چاہیے جو اگر منتخب ہوتا ہے تو پہلے دن سے ہی سست ہوجائے گا؟'