اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آکسیجن سپورٹ والے بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی خاطرخواہ دستیابی' - کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے آج بتایا کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘ کے خلاف جاری جنگ کو مضبوطی دیتے ہوئے پورے ملک میں ہیلتھ سہولیات میں آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور میڈیکل آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

Health Secretary
صحت سکریٹری

By

Published : Oct 20, 2020, 7:16 PM IST

مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ پورے ملک میں اپریل ماہ میں کل 57924 آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ، 23815 آئی سی یو بیڈ اور 11993 وینٹیلیٹر بیڈ تھے۔ کورونا انفیکشن کے سبب سنگین طور سے بیمار مریضوں کی دیکھ ریکھ کے لیے آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ کی تعداد بڑھائی گئی، جس سے اکتوبر میں اب مجموعی 265046 آکسیجن سپورٹ بیڈ، 77136 آئی سی یو بیڈ اور 39527 وینٹیلیٹر بیڈ مریضوں کے لیے دستیاب ہیں۔

آکسیجن سپورٹ بیڈ تین طرح کے ہوتے ہیں، پہلا بیڈ وہ ہے جس میں آکسیجن کی سہولت دی گئی ہے، چاہے آکسیجن سلینڈر کے ذریعہ سے یا مینی فولڈ سسٹم سے، دوسرا ہے آئی سی یو بیڈ جن میں آکسیجن کی سہولت ہے اور تیسرا ہے وینٹیلیٹر کا بیڈ جس میں آکسیجن کی سہولت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم ستمبر کو 43022 کورونا مریض آکسیجن سپورٹ پر تھے اور یہ تعداد مسلسل بڑھتی گئی 25 ستمبر کو یہ بڑھ کر75098ہوگئی۔اس کے بعد اس تعداد میں کمی آتی گئی 19 اکتوبر کو یہ اعدادوشمار 57357 پرآگیا۔انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر کی بنسبت یہ اعدادوشمار کم ہوا ہے لیکن اگر اس کا مقابلہ یکم ستمبر کے اعدادوشمار سے کیا جائے تو آکسیجن سپورٹ پر رہنے والے کورونا متاثرین کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔حالانکہ یہ تشویش کی بات نہیں ہے کیونکہ ملک میں میڈیکل آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details