اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منہدم ہوتی ہوئی پانی کی ٹنکی کا ویڈیو وائرل - پانی ٹنکی ویڈیو وائرل خبر

ریاست مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑا میں پانی سے بھری ہوئی پانی ٹنکی مہندم ہوکر چند لمحوں میں زمین دوز ہوگئی۔

overhead water tank collapse in bankura
منہدم ہوتی ہوئی پانکی ٹنکی کا ویڈیو وائرل

By

Published : Jan 23, 2020, 11:40 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:26 AM IST

یہ سانحہ گذشتہ روز 22 جنوری 2020 کو بانکوڑا ضلع کے سرینگا پولیس اسٹیشن کے فتح ڈینگا علاقے میں دن کے تقریباً تین بجے پیش آیا ہے ۔

صرف 15 سیکنڈ میں پانی کا ٹنکی گر کر تباہ ہو گیا۔ اس سے علاقے میں ہلچل پیدا ہو گئی۔

منہدم ہوتی ہوئی پانی کی ٹنکی کا ویڈیو وائرل

پانی کی ٹینک گرنے کے بعد پانی کی فراہمی رک گئی اور پورا علاقہ زیرآب ہوگیا ۔

واقعے کے وقت کچھ لوگ موقع سے گزر رہے تھے لیکن وہ ٹینک میں دراڑیں دیکھ کر رک گئے۔

ان میں سے ایک شخص نے پانی کی ٹینکی گرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ نیز مقامی ٹیلی ویزن اس کو بار بار ٹیلی کاسٹ بھی کیا

یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق اس پانی کے ٹینک میں بیک وقت 7000 لیٹر پانی جمع کیا جا سکتا تھا۔اس کی تعمیر سنہ 2017 میں عمل میں آئی تھی، جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی کی جاتی تھی۔

پانی کے ٹینک کی گرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ٹینک کو مضبوط نہیں بنایا گیا تھا اور چند برسوں میں وہ اپنا وجود کھوبیٹھا ۔

پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details