بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 86 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 54 لاکھ 87 ہزار 851 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 86961 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1130 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ 3 ہزار 299معاملات فعال ہیں، جب کہ 43 لاکھ 96 ہزار 399 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 87 ہزار 8 سو 82 ہوگئی ہے۔