اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام: 40 سے زائد پولیس اہلکاروں کی جانب سے پلازما کا عطیہ

ڈائریکٹر جنرل پولیس بھاسکر جیوتی مہانتا نے کہا ہے کہ 'یہ محکمہ کے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ تمام پولیس اہلکار رضاکارانہ طور پر پلازما عطیہ کرنے کے لئے آگے آئے ہیں'۔

Over 40 Assam cops donate plasma after beating COVID-19
آسام: 40 سے زائد پولیس اہلکاروں کی جانب سے پلازما کا عطیہ

By

Published : Aug 2, 2020, 9:53 AM IST

آسام کے 40 سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو شکست دینے کے بعد پلازما کا عطیہ کیا ہے۔

اپنے فرائض کی انجام دہی سے آگے بڑھتے ہوئے آسام پولیس کے 43 اہلکاروں نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی جیتنے کے بعد دوسرے کووڈ۔19 مثبت افراد کے علاج کے لئے پلازما عطیہ کیا ہے۔

ویڈیو

آسام پولیس کے مجموعی طور پر 67 اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر پلازما عطیہ کرنے میں حصہ لیا جن میں سے 43 اہلکار عطیہ کرنے کے اہل پائے گئے۔

آسام پولیس نے ریاستی محکمہ صحت اور نیشنل ہیلتھ مشن کے تعاون سے گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال میں پلازما عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق 'آسام پولیس کے مجموعی طور پر 67 اہلکاروں نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے پلازما عطیہ کرنے کے لئے رضاکارانہ خدمت انجام دی جس میں سے 43 اہلکار پلازما عطیہ کرنے کے اہل قرار پائے'۔

ان سب کو وزیر صحت ہمانتا بِسوا سرما، وزیر مملکت، محکمہ صحت پیوش ہزاریکا، ڈی جی پی آسام بھاسکر جیوتی مہانتا، ہرمیت سنگھ، اے ڈی جی پی (اے)، ایم پی گپتا، کمشنر پولیس گوہاٹی اور دیگر معززین نے استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت ہمانٹا بِسوا سرما نے کہا کہ آسام پولیس فارورڈ پوسٹ سے کووڈ کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’آسام پولیس جان بچانے کے نیک مقصد کے لئے پلازما عطیہ کرنے کے لئے آگے آئی ہے۔ مستقبل میں آسام پولیس کی قربانی اور تعاون سنہرے سیاہی سے لکھی جائے گی'۔

'آسام پولیس نے ضرورت مندوں کو دوائیں پہنچاکر ایک مثال قائم کی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اور تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کی خیریت بھی دریافت بھی کی جاتی رہی'۔

مہانتا نے مزید کہا ہے کہ 'پولیس اہلکاروں کی جو مثال قائم کی گئی ہے اس سے نہ صرف اس محکمہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے حوصلے بلند ہوں گے جو ابھی بھی زیر علاج ہیں، بلکہ ریاست کے لوگوں کو امید کی کرن فراہم کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details