اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پونے: سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج میں 250 سے زائد افراد زیر حراست

بھارت بند کے دوران آج مہاراشٹر کے شہر پونے میں سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاج کررہے تقریباً 250 سے زائد افراد کو پونے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

پونے پولیس
پونے پولیس

By

Published : Jan 29, 2020, 8:12 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:41 AM IST

پولیس کے مطابق متعدد مظاہرین کو اس لیے حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے اس مظاہرے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نہیں حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ بہوجن کرانتی مورچہ کے کارکنان نے مبینہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کانجور مارگ اسٹیشن پر ریلوے پٹریوں کو بلاک کردیا تھا۔

آج بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا اور اس بند کو متعدد سماجی و مذہبی تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔

اور مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں بھی بھارت بند کے دوران ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے اور یہ مظاہرہ پر تشدد ہوگیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر جم کر لاٹھی چارج کیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details