باڑمیر ضلع اسپتال کے سربراہ میڈیکل آفیسر بی ایل منصوریانے بتایا کہ اسپتال کے آئی سی یو میں جنوری سے دسمبر 2019 تک 2966 بچے داخل ہوئے، جس میں 202 بچوں کی موت ہو گئی۔
گزشتہ دسمبر میں داخل کئے 620 بچوں میں 29 بچوں کی موت ہوئی۔ باڑمیر میں شرح اموات 6.81 فیصد ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں بچوں کی شرح اموات میں 14 گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ بچوں کی شرح اموات ہے۔
باڑمیر میڈیکل کالج میں بچوں کے وارڈ میں بدنظمی کا غلبہ، سردی کے موسم میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔
بچوں کے جنرل وارڈ میں ورمر نہیں ہے، اس سے بچوں کے بیمار ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
ضلع اسپتال کے ایم سی اے سینٹر میں وارڈ کی کھڑکیوں سے شیشے غائب ہے، کاغذ کے گتے لگا کر انہیں بند کیا گیا ہے۔
شدید ٹھنڈ اور سرد لہر کے سبب معصوم بچے اور ان کے والدیں سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں۔