اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’ ہماری لڑائی دستور ہند بچانے کی ہے‘

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کی گئی۔

our-fight-is-to-save-indian-constitution-says-ex-cm-jitan-ram-manjhi
’سی اے اے کے خلاف ہماری لڑائی دستور ہند بچانے کی ہے‘

By

Published : Jan 22, 2020, 2:03 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:40 PM IST

ارریہ کے رجوکھر کے عید گاہ میدان میں ناگرک ادھیکار منچ ارریہ کے زیر اہتمام این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف ایک احتجاجی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

’سی اے اے کے خلاف ہماری لڑائی دستور ہند بچانے کی ہے‘

اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید، سابق ایم پی رنجیتا رنجن اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو شریک ہوئیں.
رجوکھر عید گاہ میں مختلف رہنماؤں کو سننے کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے کہا آج ملک اس مقام پر پہنچ گیا ہے جس کی ہم سب کو فکر کرنی ہوگی، بات صرف مسلمانوں کی نہیں ہے بلکہ پورے ملک کے عوام کی ہے جس میں دلت بھی، ایس ٹی، او بی سی و دیگر کمزور طبقوں کی ہے جن کے پاس کوئی کاغذات نہیں ہے۔

’سی اے اے کے خلاف ہماری لڑائی دستور ہند بچانے کی ہے‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’سی اے اے کے خلاف ہماری لڑائی دستور ہند بچانے کی ہے‘،

انھوں نے کہا کہ حکومت ہمارا دھیان غریبی مہنگائی و بے روزگاری سے ہٹانا چاہتی ہے جس میں ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

اجلاس کے سرپرست مفتی انعام الباری قاسمی نے کہا کہ ہم نے ملک کی آزادی میں اپنا خون بہایا ہے آج دستور ہند بچانے کے لئے بھی اگر قربانی پیش کرنی ہوگی تو کریں گے۔

سابق رکن پارلیمان و کانگریس کی قومی ترجمان رنجیتا رنجن نے کہا کہ مودی اور امت شاہ یہاں کے عوام سے شہریت کا ثبوت مانگ رہے ہیں پہلے وہ خود اپنی شناخت عوام کو بتائیں۔

پپو یادو نے کہا کہ این آر سی، سی اے اے کی لڑائی ہم روز اول سے لڑ رہے ہیں، جامعہ جے این یو کے طلباء نے اسے مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایا اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگا تب تک ہم لڑیں گے۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمان سکھ دیو پاسوان ، الحاج عبد الغفار، مولانا کبیر الدین وغیرہ نے بھی عوام سے خطاب کیا.

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details