اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کس نے اپنے نام کیا آسکر 2020؟ - oscar

جنوبی کوریا کی فلم پیرا سائٹ کو رواں برس اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین فلم (یسٹ پکچر) کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ بریڈ پٹ نے پہلی بار ادکاری کے زمرے میں آسکر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

oscar 2020
oscar 2020

By

Published : Feb 10, 2020, 11:58 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:33 PM IST

کیلیفورنیہ کے لاس اینجلس میں اس وقت دھوم مچ گئی، جبکہ ایک سے بڑھ کر ایک اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکار آسکر ایواڑد کی تقریب میں ریڈ کارپیٹ پر چلتے ہوئے مداحواں میں جوش بڑھاتے ہوئے ایوارڈ شو میں شامل ہوئے۔

فلم پیراسائٹ کا پوسٹر

اس برس خاص بات یہ رہی کہ مداحوں کے ذریعے اس صدی کی سب سے اچھی فلم 'جوکر' کو آسکر میں 11 نامزدگیاں ملیں۔ فلم جوکر میں اواکوین فینیکس کی ادکاری نے دھوم مچادی اور انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔ اس فلم کے لیے اواکوین فینیکس کو بیسٹ ایکٹر ان لیڈنگ رول کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

فلم جوکر میں اوکوین فیکس

وہیں دوسری طرف لیِڈنگ ایکٹریس رول میں فلم 'جُوڈی' کی اداکار ریِنی زیلویِگر کو یہ اعزاز ملا۔ اس کے ساتھ ہی سپورٹِنگ رول میں مردوں کی فہرست میں بریڈ پٹ کو اور خواتین کی فہرست میں لاورا ڈیرن کو یہ اعزاز ملا۔

پیش ہے سنہ 2020 میں آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والے فاتحین کی۔

  • بیسٹ ایکٹر
    اوکوین فینکس (جوکر)
  • بیسٹ ایکٹریس
    رینی زیلویجر (جوڈی)
  • بیسٹ پکچر
    پیرا سائٹ
  • بیسٹ ڈائریکٹر
    بونگ جون ہو (پیراسائٹ)
  • بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر
    بریڈ پٹ (ونس اپان آ ٹائم ان ہالی وڈ)
  • بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹریس
    لاورا ڈیرن
  • ڈاکیومینٹری شارٹ فیوچر فلم
    لرنِنگ ٹو اسکیٹ بورڈ اِن آ وار زُون ( اِف یو آر اے گرل)
  • ڈاکیومینٹری فیوچر
    امریکین فیکٹری
  • بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن
    لِٹل ویمین (جیکولین دوران)
  • بیسٹ پروڈیکشن ڈیزائن
    ونس اپان آ ٹائم ان ہالی وڈ
  • لائو ایکشن شارٹ فلم
    دا نیبرس وِنڈیو
  • میوزیکل (اورجنل سانگ)
    آئی ایم گونا لو می اگین (راکٹ مین)
  • بیسٹ اڈاپٹڈ اسکرین پلے
    جوجو ریبٹ (ٹائقہ ویٹیٹی)
  • بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے
    پیراسائٹ (بونگ جون ہو)
  • اینیمیٹڈ شارٹ فلم
    ہیئر لو
  • اینمیٹڈ فیچر فلم
    ٹوائے اسٹوری 4
  • بیسٹ فلم ایڈیٹنگ
    فورڈ ورسز فیراری
  • بیسٹ ساونڈ مکسنگ
    1917
  • بیسٹ ساونڈ ایڈیٹنگ
    فورڈ ورسز فیراری
  • بیسٹ سینماگرافی
    راجر ڈیکنس (1917)
  • ویژیول ایفیکٹس
    1917
  • میک اپ اینڈ ہیر اسٹائلنگ
    بامب شیل
  • میوزک (اوریجنل اسکور)
    جوکر
  • انٹرنیشنل فیچر فلم
    پیراسائٹ (جنوبی کوریا)

یہ بھی پڑھیے
فلم شکارا کی باکس آفس پر کمائی۔۔۔

'شکارہ' میری بہترین فلموں میں سے ایک ہے:ودھو ونود چوپڑا
آسکر 2020 : پرینکا نے پرانی تصویروں سے یاد تازہ کی
آسکر 2020: بریڈ پٹ کو اداکاری میں پہلا ایوارڈ

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details