اکھلیش نے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ روپئے دئیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثے موت نہیں بلکہ مزدوروں کا قتل ہے۔ بی جے پی کو اس کی اخلاقی ذمہ داری لینی چاہئے۔ کچھ لوگ سب کچھ جان کر ، سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔
اوریا سڑک حادثہ: اکھلیش کا ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 1 لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان - Akhilesh yadav
سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے ضلع اوریا میں دل دہلا دینے سڑک حادثے پر اپنے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک ایک لاکھ روپئے مالی مدد کے طور پر فراہم کرے گی۔
یادو نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا اترپردیش کے ضلع اوریا میں سڑک حادثے میں 24 سے بھی زیادہ غریب مہاجر مزدوروں کی موت کافی تکلیف دہ ہے،زخمیوں کے لئے دعائیں۔سب کچھ جان کر ،سب کچھ دیکھ کر بھی خاموشی اختیار کرنے والے بے دل لوگ اور ان کے حامی دیکھیں کب تک اس لاپرواہی کو موزوں ٹھہراتے رہیں گے۔ایسے حادثے موت نہیں قتل ہیں۔
یادو نے کہا کہ گھر لوٹ رہے مہاجر مزدوروں کے مارے جانے کی خبریں دل کو دہلانے والی ہیں۔دراصل یہ وہ لوگ ہیں جو اپنا گھر چلاتے تھے۔ اس لئے سماج وادی پارٹی ریاست کےہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کو ایک۔ایک لاکھ روپئے کی مدد فراہم کرے گی۔ وہیں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے سنگ دل بی جے پی حکوت کو بھی ہر ایک مہلوک کے لئے 10لاکھ روپئے مالی تعاون کا اعلان کرے۔