اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسابقتی امتحانات پر اورینٹیشن پروگرام - بنگلورو اردو نیوز

جنوبی ریاست کرناٹک میں دارالحکومت بنگلورو کے ٹاؤں ہال میں طلبا و طالبات کے اندر مسابقتی اور سول سروس امتحانات کے تئیں بیداری کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مسابقتی امتحانات پر اورینٹیشن پروگرام

By

Published : Aug 22, 2019, 10:46 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST


بنگلورو میں اورینٹیشن پروگرام کا انقعاد سگما فاؤنڈیشن اور لیڈ ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔

اس پروگرام میں مسابقتی اور سول سروس امتحانات کے حوالے سے طلبا و طالبات کو تفصیل سے بتایا گیا۔

اس اوریئنٹیشن پروگرام میں آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس و دیگر سول سروسز کے متعلق طلباء کو تفصیلات فراہم کی گئی کہ وہ کیسے ان امتحانات میں داخلہ لیں اور کیسے تیاری کریں۔

مسابقتی امتحانات پر اورینٹیشن پروگرام

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر زکاۃ فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر محمود نے شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ سول سروس ملک و ملت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔

ظفر محمود نے کہا کہ مسلم معاشرے کو خاص طور پر ان امتحانات کی طرف غور کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ ملت کو بااختیار بنانے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔

آئی پی ایس علما افروز نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے امتحانات میں تیاری کے طریقے بتائے۔

لیڈ ٹرسٹ کے صدر اشرف علی نے بتایا: 'بیشتر طلبا میں عموماً انجنئیرنگ و میڈیکل میں پڑھائی کرنے کے رجھان ہوتے ہیں، جب ہم نے طلباء کے سامنے سول سروسز امتحانات کا موضوع پیش کیا تو ان میں نئے خواب جاگے جنہیں وہ اپنی محنت و مشقت سے حقیقت میں تبدیل کر قوم و ملک کی ترقی کرنے کے کوشاں ہوئے۔


سگما فاؤنڈیشن کے صدر آمین مدثر نے کہا کہ یہ ایک شروعات ہے اور وہ مزید اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کریں گے، جس سے طلبا میں بیداری آئے۔


بنگلور کے ٹاؤں ہال میں منعقد اس پروگرام میں تقریبا ایک ہزار طلبا نے شرکت کی اور ماہرین تعلیم کے بیانات سے مستفیض ہوئے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details