'پاتھ وے ٹو سول سروسیز' کے عنوان سے منعقدہ اس ورکشاپ میں تفصیل سے اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ سول سروسیز کی اہمیت کیا ہے اور اس میں کیسے جایا جا سکتا ہے۔
کسی بھی ملک کی حکومت کو چلانے اور اس کے نظم و نسق کو چست و درست رکھنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت کے علاوہ جن افسران اور افراد کی ضرورت ہوتی ہے وہ سول سروسیز کی تعلیم حاصل کئے ہوئے افراد ہوتے ہیں۔ سول سروسیز کیا ہیں اور ان کی تعلیم کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے، نیز ہمارے معاشرے کے لیے یہ شعبہ کتنا اہم ہے، ان تمام باتوں کو لے کر آج زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے اس اہم ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے بانی و صدر ڈاکٹر ظفر محمود نے اپنے لیکچر کے ذریعہ لوگوں کو تفصیل سے اس کی جانکاری فراہم کی۔