اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاخیر سے پہنچے بیلٹ پیپرز کو الگ رکھنے کا حکم - صدارتی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹ کی گنتی

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے لیے ووٹ کی گنتی جاری ہے، اسی ضمن میں امریکہ کے پینسلوینیا میں تاخیر سے پہنچے بیلٹ پیپرز کو الگ سے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تاخیر سے پہنچے بیلٹ پیپرز کو الگ رکھنے کا حکم
تاخیر سے پہنچے بیلٹ پیپرز کو الگ رکھنے کا حکم

By

Published : Nov 7, 2020, 11:33 AM IST

امریکی سپریم کورٹ نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ ریاست پینسلوینیا کی سبھی کاؤنٹی کو تین نومبر کے بعد پہنچنے والے بیلٹ پیپرز کو علیٰحدہ رکھا جائے، کیوں کہ ان ووٹز کی گنتی الگ سے کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جسٹس سیموئل الیٹو نے جمعہ کے روز اس حکم میں لکھا 'ریاست پینسلوینیا میں تمام کاؤنٹیز کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ تین نومبر کی رات آٹھ بجے کے بعد پہنچنے والے بیلٹ باکس کو الگ سے ایک محفوظ اور سیل بند کنٹینر میں رکھیں، اس کی گنتی الگ سے کی جائے گی'۔

بائیڈن نے سخت لڑائی کے بعد مشی گن اور وسکونسن ریاستوں میں کامیابی کے بعد 264 انتخابی ووٹ حاصل کرچکے ہیں

پینسلوینیا میں ریپبلکن پارٹی نے دیر سے آئے بیلٹ کو قانونی چیلینج کیا ہے لیکن عدالت نے اسے تاحال قبول نہیں کیا ہے۔

عدالت نے صرف اتنا کہا ہے کہ تین نومبر کی تاریخ والے بیلٹ پیپرز کو علیحدہ رکھا جائے گا۔

پنسلوینیا میں ریپبلکن پارٹی نے دیر سے آئےبیلٹ کو قانونی چیلنج کیا ہے

پنسلوینیا میں گنتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ابتدا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں برتری بنائی تھی لیکن پوسٹل بیلٹز کی گنتی کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن ان سے آگے نکل گئے۔

ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 214 انتخابی ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 264 انتخابی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے 264 انتخابی ووٹ حاصل کیے ہیں

اطلاع کے مطابق مسٹر بائیڈن نے سخت لڑائی کے بعد مشی گن اور وسکونسن ریاستوں میں کامیابی کے بعد 264 انتخابی ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ انہیں اب امریکہ کے اگلے صدر بننے کے لیے 270 کے جادوئی اعداد و شمار تک پہنچنے کے لیے صرف چھ الیکٹورل ووٹز کی ضرورت ہے۔

تاخیر سے پہنچے بیلٹ پیپرز کو الگ رکھنے کا حکم

امریکہ میں لوگ براہ راست صدر کا انتخاب نہیں کرتے ہیں، بلکہ الیکٹورل کالج کے اراکین کا انتخاب کرتے ہیں، الیکٹورل کالج کے اراکین بعد میں صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

الیکٹورل کالج میں کل 538 ووٹ ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 انتخابی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ریاست کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ 55 الیکٹورل ووٹز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details