اسی معاملہ پر صبح سوال کے دوران ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر 12 بجے کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکمران بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گالی دی جا رہی ہے، ان کے ستیہ گرہ کو ’ ڈرامہ‘بتایا جا رہا ہے۔
انہوں نے راون سے جوڑتے ہوئے بی جے پی کے ارکان کے لئے کچھ قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ ان کے اتنا کہتے ہی برسراقتدار پارٹی کے ممبران بھی کھڑے ہو گئے اور اعتراض کرنے لگے۔
اسی درمیان کانگریس کے ممبران ہاتھوں میں تختیاں لیے ایوان کے وسط میں آ گئے اور 'مہاتما گاندھی امر رہے' کے نعرے لگانے لگے۔