اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اناو گینگ ریپ معاملے میں بی جے پی پر چہار جانب سے تنقید

دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی کا 'بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ' محض ایک نعرہ ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 31, 2019, 11:47 PM IST

اناو گینگ ریپ متاثرہ معاملے پر مخالف جماعتوں نے بی جے پی حکومت پر چہار جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اناو گینگ ریپ معاملے میں بی جے پی پر چہار جانب سے تنقید

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما پرمود تیواری نے اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اناو گینگ ریپ متاثرہ کے لیے بی جے پی نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایکسیڈنٹ کروایا گیا ہے۔ اس کی تحقیقات کی جائے، تا کہ اصل مجرم کو سزا مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی متاثرہ لڑکی کے ساتھ اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اس کے علاوہ دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی کا 'بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ' محض ایک نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپ متاثرہ لڑکی کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اب تک متاثرہ سے ملاقات بھی نہیں کی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جہار جانب سے ہونے والے دباؤ کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details