اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) ایچ سی اوسھتی نے کانپور واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے مجرموں کی گرفتاری کے لئے ابھی بھی آپریشن جاری ہے'۔
انھوں نے کہا ہےکہ 'وکاس دبے کے خلاف راہل تیواری نامی شخص نے دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس اسے بیکارو نامی گاؤں میں گرفتار کرنے گئی تھی'۔
پولیس پر فائرنگ: مجرموں کو پکڑنے کے لئے آپریشن جاری ڈی جی پی نے بتایا کہ 'جے سی بی گاڑی وہاں رکھی گئی تھی۔ جس کے ذریعے ہماری پولیس کی گاڑیوں میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ جب فورس نیچے اتری تو ان لوگوں نے فائرنگ کردی۔ ہم نے جوابی کارروائی کی لیکن چونکہ وہ لوگ اونچائی پر تھے۔ اسی لیے ہمارے آٹھ آدمی ہلاک ہوگئے'۔
مقابلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے آٹھ پولیس اہلکار سی او دیویندر کمار مشرا، ایس او مہیش یادو، چوکی انچارج انوپ کمار، سب انسپکٹر نیبلال، کانسٹیبل سلطان سنگھ، راہول، جتیندر اور ببلو شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'کانپور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)پہلے ہی سے تحقیقات میں مصروف ہے۔ بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جارہا ہے۔ یہ اسی آپریشن کے تسلسل میں ہے جس کے لئے ٹیم پہلے جگہ پر گئی تھی'۔