بحری جہاز آئی این ایس ایراوت نے مالدیپ سے تامل ناڈو کے توتیکورین میں آمد ہوچکی ہے۔ اس بحری جہاز سے بیرون ملک مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لئے 'آپریشن سمندرا سیٹو' کے اگلے مرحلے کے تحت 198 بھارتیوں کو لایا جائے گا۔
آپریشن سمندرا سیٹو: سمندری سفر کے ذریعے 189 بھارتیوں کی وطن واپسی واضح رہے کہ 'آپریشن سمندرا سیٹو' کے ذریعے بیرون ممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے سمندری سفر کی سہولت فراہم کی گی۔
عہدیداروں نے بتایا ہے کہ 'آئی این ایس ایراوت اتوار کے روز 198 مسافر اور ان کے ساز و سامان کے ساتھ مالدیپ کے بندرگاہ سے توتیکورین کے لئے روانہ ہوا ہے'۔
گزشتہ آٹھ مئی سے 12 مئی کے درمیان آپریشن سمندرا سیٹو کے پہلے مرحلے کے دوران آئی این ایس جلاشوا اور آئی این ایس مگر بالترتیب 698 اور 202 بھارتیوں کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے درمیان وطن واپس لے آئے۔ اس کے فورا بعد ہی دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔
اگرچہ گھریلو ہوائی سفر دو ماہ کے وقفے کے بعد 25 مئی کو دوبارہ شروع ہوا، لیکن تاحال توبھارت میں بین الاقوامی ہوائی سفر معطل ہے۔
بھارت میں اب تک کووڈ 19 کی وجہ سے 4.1 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور تقریبا 13،200 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔