بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس تعلق سے جاری تحقیقات کے تازہ ترین نتائج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ، 'راجیو گاندھی فآنڈیشن میں عطیہ کی رقم کا آنا کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایک سازش ہے۔ پنجاب نیشنل بینک کے گھپلہ میں پھنسے میہل چوکسی کے بیٹے روہن چوکسی کی شیل کمپنی نویراج اسٹیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ نے 29 اگست 2014 کو راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو دس لاکھ روپے دیے تھے۔ اس کمپنی میں میہل چوکسی بھی ڈائریکٹر تھے۔ چوکسی کی کمپنیاں گیتانجلی اور نویراج پر کالے دھن کو سفید بنانے والے منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔'
ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ، 'یس بینک کے پروموٹر رانا کپور سلاخوں کے پیچھے ہیں لیکن دو کروڑ روپے کی پینٹنگ خریدی تھی اور بینک سے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو 9.45 لاکھ روپے کی رقم دی تھی۔
یس بینک کا گھپلہ فنڈ کے ڈائورزن کا ہے اور بینک نے کل 3557 کروڑ روپے کا ڈائورزن کیا گیا ہے۔اسی طرح جگنیش شاہ کی فائنینشل ٹیکنالوجی انڈیا لمٹیڈ نے بھی فاونڈیشن کو 50لاکھ روپے عطیہ کیے تھے اور اس کمپنی میں 5600 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔'