کانگریس رہنما ہریش راوت نے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی پر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کے بیان سے اتفاق کیا۔
'صرف دو آدمی این پی آرسمجھ نہیں پائے' انہوں نے کہا کہ کے چندرشیکھر راو نے بالکل درست اور صحیح کہا ہے کہ دلت قبائل اور غریب لوگوں کے پاس برتھ سرٹیفکیٹز نہیں ہے۔
ہریش راوت نے کہا کہ وہ بھی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں۔ ہم میں بہت سارے ایسے ہیں جن کے پاس برتھ سرٹیفکٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ یہ کہ این پی آر میں شہری کی تاریخ پیدائش اور والدین کی تاریخ پیدائش کو اختیاری کالم کے طور پر رکھا گیا ہے، مگر یہی چیز شہری کومشتبہ شہری کرنے کا پہلا قدم ہے۔ جس کے بعد حکومت جیسا کہ این آر سی کا منصوبہ رکھتی ہے تب اس مشتبہ شہری کو غیر ملکی قرار دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں سبھی لوگ اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ این پی آر فارمیٹ غلط ہے مگر صرف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے۔