اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر درگاہ کی مساجد میں محض خدام نے نماز عید ادا کی - اجمیردرگاہ کی مسجدوں میں خدام نے نماز ادا کی

اجمیر شریف درگاہ میں قدیم روایت کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنتی دروازہ کھولا گیا لیکن خاص و عام زائرین اس کا دیدار نہیں کرسکے۔

اجمیردرگاہ کی مسجدوں میں خدام نے نماز ادا کی
اجمیردرگاہ کی مسجدوں میں خدام نے نماز ادا کی

By

Published : May 25, 2020, 8:35 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں قدیم روایت کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر جنتی دروازہ کھولا گیا لیکن خاص و عام زائرین اس کا دیدار نہیں کر سکے۔

ہر سال عید کے موقع پر کثیر تعداد میں عقیدت مندوں سے بھری نظر آنے والی صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ اس بار کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بلکل خالی نظر آئی، درگاہ میں چند خدام نے ہی نماز ادا کی اور جنتی دروازہ سے گزر کر روایتی رسومات ادا کیں۔ چند عقیدت مند خادموں کو دربار میں رہنے کی اجازت دی گئی۔

اجمیردرگاہ کی مسجدوں میں خدام نے نماز ادا کی

غور طلب ہے کہ ہمیشہ درگاہ شریف کی دو مسجدوں میں عید کی نماز ادا ہوتی ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے خواجہ صاحب کی درگاہ میں سناٹا پسرا رہا۔ امید کی جا رہی ہے کی جلد ہی خاص و عام زائرین کے لئے دربار میں لگائی گئی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details