ملک میں حق اطلاعات (آر ٹی آئی) ایکٹ کے نفاذ پر 15 کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک صرف تقریبا ڈھائی فیصد لوگوں نے ہی اس کا استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف اس مضبوط ہتھیار کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی مہم انتہائی سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
انسداد بد عنوانی کے امور سے وابستہ ایک تحقیقی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل انڈیا (ٹی آئی آئی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت میں آر ٹی آئی ایکٹ نافذ ہونے کے بعد تقریبا ڈیڑھ دہائی کے دوران صرف 3.32 کروڑ (2.6 فیصد) لوگوں نے اس حق کا استعمال کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ ملک میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے آر ٹی آئی ایکٹ 12 اکتوبر 2005 کو نافذ کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد حق اطلاعات کو جامع اور مؤثر بناکر سرکاری مشینری کو شفاف بنانا ہے۔