اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

vلاک ڈاؤن کے دوران بچوں کے آن لائن مقابلے - چائلڈ ویلفیئر کونسل

پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست ہریانہ میں بچوں کے مابین آٹھ روزہ آن لائن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جو اختتام ہوگیا۔

بچوں کے آن لائن مقابلے
بچوں کے آن لائن مقابلے

By

Published : May 16, 2020, 11:56 PM IST

ہریانہ کے ضلع نوح میں ڈپٹی کمشنر پنکج کی ہدایات کے مطابق یہ مقابلے آٹھ مئی سے شروع ہوئے تھے، ان مقابلوں میں طلباء نے مختلف زمروں میں واٹس ایپ کے ذریعے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔

بچوں کے آن لائن مقابلے، ویڈیو

ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر افسر کملیش شاستری نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں بچوں ذہنی طور پر پریشانی سے بچانے اور ان کے ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے 'چائلڈ ویلفیئر کونسل' نے آن لائن مقابلے کا انعقاد کروایا جس کے مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔

اس مقابلے کے ہر زمرے میں طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ 'کونسل کی جانب سے نغمہ نگاری، رقص، مضمون نویسی، شاعری، کہانی، نقالی، بے کار چیزوں سے فنکارانہ کام، کاغذی دستکاری، اور فینسی ڈریس وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔

اس میں بچوں نے سبق آموز ویڈیوز بنا کر کونسل کو بھیجے، جنہیں دیکھ کر محسوس ہوا کہ بچے اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔

کونسل کی جانب سے تین زمرے بنائے گئے تھے، جس میں 3 برس سے 6 برس کی عمر کے بچوں کے لیے، 6 برس تا سے 10 برس کی عمر اور 11 برس سے 14 برس کی عمر تک کے بچوں کے لیے علاحدہ علاحہ زمرے تھے۔

سبھی زمروں میں طلباء نے دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی اپنی مختلف ویڈیوز بنا کر کونسل کو بھیجی جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details