اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید الاضحی کے موقع پر ممبئی میں جانوروں کے آن لائن بازار - corona virus

عید الاضحی میں قربانی کے جانوروں کی منڈی کو آن لائن کردیا گیا ہے اور روایاتی بازاروں کو کورونا وائرس کے خوف کے سبب اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ ہو اس لیے منع کردیا گیا ہے۔

عید الاضحی کے موقع پر ممبئی میں جانوروں کے آن لائن بازار
عید الاضحی کے موقع پر ممبئی میں جانوروں کے آن لائن بازار

By

Published : Jul 21, 2020, 4:19 PM IST

وزیر نگران اسلم شیخ نے قربانی کے تعلق سے واضح کیا ہے کہ ممبئی کی سب سے بڑی جانوروں کی دیونار منڈی کو بند رکھا جائےگا اور کسی بھی تہوار کی اجازت شہر کے اندر نہیں دی جائیگی۔ اگر شہر میں یا کسی بھی علاقے میں ان لائن کے علاوہ بازاروں کا انتظام کیا گیا تو وہ کھلے میدان میں ہوگی اور سوشل ڈسٹنسنگ قوانین کے ساتھ ہوگی۔

قربانی کے فریضہ کے ساتھ ساتھ اہم سوال ہے تاجروں کا ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے جن میں بھنڈی بازار ،محمد علی روڈ، عبدالرحمان اسٹریٹ . کرافوڈ مارکیٹ ان میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں اضافے کے بعد اور لاک ڈاؤن قوانین میں نرمی کے بعد بھی اس تہوار پر بازاروں میں گراہک نہیں ہے۔

در اصل ہجوم سے بچنے کے لئے محکمہ بی ایم سی نے بازاروں کو شام پانچ بجے تک ہی کھلے رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ ان اور آڈ کی طرز پر دوکانیں کھولنے کا حکم نافذ کیا ہے لیکن اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد بھی تاجروں کی تجارت پر خاص کر تہواروں میں جو امید تھی حالات اس کے برعکس ہیں۔

عمران ملا کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کو لیکر احتیاتی تدبیروں پر عمل کرنے کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول ہے اس لئے لوگ اب بازار کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں تاجروں نے لاک ڈاؤن کے تین مہینے بعد دوکانیں کھولی لیکن نہ بازار ہے نہ خریدار۔ ان علاقوں میں خریداری کے ساتھ ساتھ سب سے اہم ہے کھانے پینے کی اشیاء اور ہوٹل لوگ یہاں جب تہواروں کے موقع پر آتے ہیں تو کھانے پینے کے لئے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں۔

متوسط طبقے کے لئے یہ جگہیں کافی بہتر ہیں ناگپاڈہ میں موجود ساگر ہوٹل کے مالک عمر انصاری کہتے ہیں کہ مدن پورہ مارکیٹ اور کماٹی پورا مارکیٹ میں متوسط طبقے کے لئے برسوں سے روایتی بازار لگتے ہیں اس لئے جب لوگ خریداری کرتے ہیں تو کھانے کے لئے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ہوٹل بھی بند ہے اور مرمت کا کام جاری ہے۔

جلد ہی ہوٹل دوبارہ کھولی جائیگی اور حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور ہوٹل کھولنے کی اجازت کے بعد ہی روز مرہ کی طرح کھولی جائیگی۔ ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں واقع گلوریہ ہوٹل کے ملک عبّاس بھی کا کہنا ہے کہ انکا کاروبار زیادہ تر پارسل پر منحصر ہے اس علاقے میں پارسل کھانا کے خریدار زیادہ ہیں لیکن ملازمت کرنے والوں کی بھی خاصی تعداد ہے جو کہ لاک ڈاؤن کے سبب ہوٹل میں بیٹھ کر کھانے سے محروم ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details