اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ - خواتین کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

شاہین باغ میں ہو رہے احتجاج کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑا ہے اور اسی کے نقش قدم پر دہلی میں متعدد مقامات پر شاہین باغ کی طرز پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اب رفتہ رفتہ شاہین باغ کا نام ملک کے دوسری ریاستوں میں بھی احتجاج کے لئے معروف ہو چلا ہے۔

بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ
بہار: ارریہ میں بھی شاہین باغ

By

Published : Jan 22, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:50 AM IST

گذشتہ ایک ماہ سے دہلی کے شاہین باغ میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے سی اے اے قانون، این پی آر اور مجوزہ این آر سی کے خلاف احتجاج و مظاہرہ جاری ہے۔

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے عارف اقبال نے ارریہ میں واقع ٹاؤن ہال کے پاس گذشتہ پندرہ روز سے جاری احتجاجی جلسہ گاہ پہنچ کر ماحول کا جائزہ لیا اور مظاہرہ کر رہی خواتین سے اس بارے میں بات چیت کی۔

ارریہ کے شاہین باغ کا ویڈیو

اس احتجاجی جلسہ گاہ میں بڑی تعداد خواتین کی پہنچتی ہے جو اپنے اپنے کاموں سے فارغ ہو کر شام سے آنے لگتی ہے اور دیر شب تک رہتی ہے، اس جلسہ گاہ میں خواتین کے علاوہ طالبات اور بچیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

مظاہرین کا واضح طور پر یہ کہنا ہے کہ جب تک یہ قانون واپس نہیں ہو جاتا تب تک وہ اسی طرح احتجاج پر بیٹھی رہیں گی، انہیں ٹھنڈ کی کوئی پرواہ نہیں، ملک کا دستور سلامت رہے گا تب وہ سلامت رہیں گی اور ان کی آنے والی نسلیں محفوظ ہوں گی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details