چین کی سرحد پر جمعہ کے روز ایک اور جوان ہلاک ہوگیا۔ سلیم خان کی میت کو آج دوپہر 2 بجے ان کے آبائی گاؤں لایا جائے گا۔جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیگی۔
پنجاب کا سپاہی سلیم خان چینی سرحد پر ہلاک - بھارت چین تنازعہ
ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کے مردانہیری گاؤں کا ایک جوان سلیم خان جمعہ کے روز چین کی سرحد پر ہلاک ہوگئے۔
چین کے سرحد پر ایک اور بھارتی جوان شہید
تئیس سال کے سلیم خان کے والد منگل خان بھی بھارتی فوج میں اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 5 تاریخ سے لداخ کی گلوان وادی کے نزدیک ہند چین کے درمیان تناؤ جاری ہے اور اس کشیدگی میں مزید اضافہ تب ہوا جب رواں ماہ کی 15 تاریخ کو بھارتی فوج کے 20 جوان چین کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔