اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سنگھو بارڈر پر ایک اور کسان کی موت - ایم ایس پی کی یقین دہانی

کسان گزشتہ 39 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے لائے گئے تین نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے، ساتھ ہی ایم ایس پی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

سنگھو بارڈر پرمزید ایک کسان کی موت
سنگھو بارڈر پرمزید ایک کسان کی موت

By

Published : Jan 3, 2021, 12:49 PM IST

ہریانہ کے سونی پت کے سنگھو بارڈر پر ایک اور کسان کی موت ہو گئی ہے، اسی کے ساتھ ہی سنگھو بارڈر پر بیٹھے احتجاجی کسانوں کی موت کی کل تعداد نو تک جا پہنچی ہے۔

ہلاک ہونے والے کسان کا تعلق پنجاب کے سنگرور سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ان کی شناخت شمشیر کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شمشیر گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج میں شامل تھے، اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال بھیج دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کسان گزشتہ 39 دنوں سے دہلی کی سرحدوں پر تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب تک کسان اور مرکزی حکومت کے مابین سات دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں، اب آٹھویں دور کے مذاکرات چار جنوری کو ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details